چنتامنی:20 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )گذشتہ روز تجارتی مرکز شہر چنتامنی کے شری رام نگر وارڈ میں خنزیر نے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تین سالہ رُبینہ بنت نوید پاشاہ اور اُس وارڈ کا ساکن چرن نو سالہ پر حملہ کرکہ شدید طور پر زخمی کردیا تھا۔ فوراََ رُبینہ کو شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی خبر شہر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیلی تو آج علی صبح محکمہ چائیلڈ ڈپارنمٹ کے آفیسرس اور بلدیہ کے نو منتخب صدر سُجاتا منسپالٹی کمشنر ایم راجنا محکمہ ہیلتھ آفیسرس وغیرہ نے اسپتال پہنچ کر اُس بچی کے ماں باپ سے واقعہ کی ساری تفصیلات حاصل کی ۔اس موقع پر آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے منسپالٹی کمشنر ایم راجنا نے بتایا کہ منسپالٹی سے اُس بچی کے علاج کے لئے پانچ ہزار روپئے کی امداد فراہم کی گئی ہے آئندہ بھی بچی کے علاج کے لئے منسپالٹی سے مدد کی جائے گی۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ شہر میں جہاں جہاں خنزیر پالے جارہے ہیں ان پر قانونی کارروائی کی جائیگی اور شہر کے اندر کسی کو بھی خنزیر پالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے بتایا کہ چنتامنی شہر کے عوام کو خنزیروں اور آوارہ کتوں سے نجات دلانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔ بچی کے علاج کے لئے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی اپنے صرف خاص سے 5ہزار روپئے کی مدد کی ہے ۔اس موقع پر کونسلر منجوناتھ ہیلتھ آفیسر سی کے بابو ارتی اُما شنکر ہری پرساد وغیرہ موجود تھے۔